-" لو كنتم تغرفون من بطحان ما زدتم".-" لو كنتم تغرفون من بطحان ما زدتم".
سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنی بیوی کے مہر میں تعاون حاصل کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو کتنا مہر دیا۔“ میں نے کہا: دو سو درہم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم وادی بطحان سے چلو بھی بھرتے ہوتے تو زیادہ نہ دیتے۔“