سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حج اور عمرہ
682. حج کے ساتھ عمرہ کرنا
حدیث نمبر: 1009
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يا آل محمد! من حج منكم فليهل بعمرة في حجة".-" يا آل محمد! من حج منكم فليهل بعمرة في حجة".
ابوعمران جونی کہتے ہیں: میں نے اپنے آقاؤں کے ساتھ حج کیا، ایک دن میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور کہا: ام المؤمنین! میں نے (اس موقع سے پہلے) کبھی حج نہیں کیا، اب میں حج سے ابتدا کروں یا عمرے سے؟ انہوں نے کہا: تیری مرضی ہے، حج سے پہلے عمرہ کر لے یا حج کے بعد۔ پھر میں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلا گیا، انہوں نے بھی مجھے یہی جواب دیا، پھر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس لوٹ کر آیا اور ان کو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی بات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے آل محمد! تم میں سے جو شخص حج کرے، وہ عمرہ سمیت حج کا احرام باندھے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.