موطأ امام مالک روايۃ ابن القاسم کے مزید راوۃ:
علی بن محمد بن مسرور:
④ علی بن محمد بن مسرور رحمہ اللہ
ابوجعفر احمد بن ابی سلیمان، جبلہ بن محمود (حمود) اور محمد بن بسیل سے اسے علی بن محمد بن مسرور العبدی الدباغ نے روایت کیا ہے۔
الدباغ کے بارے میں حافظ ذہی لکھتے ہیں: «وكان إمامًا عابدًا عاقلًا، كثير الحياء» ”آپ امام، عابد، عقل مند (اور) بہت حیا دار تھے۔“ [تاريخ الاسلام 194/26]
آپ 359ھ میں فوت ہوئے۔