موطأ امام مالک روايۃ ابن القاسم کے راوی عیسیٰ بن مسکین کے مختصر حالات:
توثیق:
◈ حافظ ذہبی نے کہا: «وكان ثقة ورعا عابدا، مجاب الدعوة» ”اور وہ ثقہ پرہیزگار، عبادت گزار (اور) مستجاب الدعوات تھے۔“ [سير اعلام النبلاء 573/13]
◈ ابن فرحون المالکی نے کہا: «وكان فقيهًا عالمًا فصيحًا ورعًا، مهيبًا وقورًا، ثقةً مأمونًا، صالحًا ذاسمت و خشوع فاضلًا، طويل الصمت، دائم الحمد، رقيق القلب، غزير الدمعة، كثير الاشفاق، متقنًا فى كل العلوم: الحديث والفقه واللغة وأسماء الرجال ....» ”آپ فقیہ عالم، فصیح البیان، پرہیزگار، بارعب، باوقار، ثقہ مامون، نیک، شان و شوکت اور خشوع والے، فاضل، لمبی خاموشی والے، ہمیشہ حمد والے، نرم دل، کثرت سے رونے والے (اور) بہت زیادہ ڈرنے والے تھے، آپ ہر علم (مثلاً)حدیث، فقہ، لغت اور اسماء الرجال میں بہت ماہر تھے ...“ [الديباج المذهب ص: 280، ت 363]