سوانح حیات:
حفظ و اتقان:
اللہ تعالیٰ نے امام نسائی کو غیر معمولی قوت حفظ سے نوازا تھا، یہاں تک کہ ذہبی نے انہیں امام مسلم سے بڑا حافظ حدیث کہا:۔
ابن یونس مصری: ابن یونس مصری کہتے ہیں: «كان النسائي إماما فى الحديث ثقة ثبتا حافظا» [البدايه 123] ”نسائی امام حدیث، ثقہ، عادل اور حافظ تھے“۔
سبکی: سبکی کہتے ہیں: «سألت شيخنا أبا عبدالله الذهبي الحافظ وسألته أيهما أحفظ مسلم بن الحجاج صاحب الصحيح أو النسائي فقال: النسائي» [طبقات الشافعيه 2/84] ”میں نے اپنے استاذ حافظ ذہبی سے پوچھا کہ صاحب صحیح مسلم بن الحجاج اور نسائی میں سے کون زیادہ حدیث کا حافظ ہے، تو انہوں نے جواب میں کہا: نسائی۔“
حافظ سیوطی: حافظ سیوطی کہتے ہیں: «الحافظ أحد الحفاظ المتقنين» [حسن المحاضرة 1/147] ”نسائی ایک پختہ حافظ حدیث ہیں“۔