سوانح حیات:
اہل علم کی طرف سے اعتراف عظمت:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ اپنے دور کے عظیم محدث، مفسر اور مؤرخ تھے۔ فن حدیث میں آپ کے علمی مقام و مرتبہ کا اعتراف ہر دور کے علماء و ماہرین فن نے کیا ہے۔
امام ذہبی: امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام ابن ماجہ حافظ الحدیث، ناقد فن، راست باز اور وسیع علم رکھنے والے تھے۔“
تذکرۃ الحفاظ میں امام ذہبی رحمہ اللہ ان کی بابت لکھتے ہیں: ”آپ بہت بڑے حافظ اور اہل قزوین میں سے محدث و مفسر تھے۔“
ابویعلیٰ خلیلی: ابویعلیٰ خلیلی کہتے ہیں: ”آپ بہت ثقہ، قابل حجت اور علوم حدیث کی معرفت رکھنے والے تھے۔“
علامہ سندی: علامہ سندی کہتے ہیں: ”آپ ائمۃ المسلمین میں سے بلند مرتبہ، پرہیزگار اور بالاتفاق ثقہ امام تھے۔“