سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
ولادت اور ابتدائی تعلیم:
209 ہجری بمطابق 824 عیسوی میں آپ کی ولادت باسعادت ہوئی، چنانچہ یاقوت بن عبداللہ الحموی نے جعفر بن ادریس کی تاریخ قزوین کے حوالے سے نقل کیا ہے: «مات ابوعبدالله سنة 273 ه وسمته يقول ولدت سنة 209 ه»

امام ابن ماجہ رحمہ اللہ کا عہد طفولیت اگرچہ پردہ خفا میں ہے، تاہم معلوم ہوتا ہے کہ عام دستور کے مطابق ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد امام صاحب نے علم حدیث کی طرف رجوع کیا اور اس کی ابتدا اپنے ہی شہر سے کی جو اس وقت علم حدیث کا گہوارہ بن چکا تھا ۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.