امام بخاری کسی فقہی مذہب کے پابند نہ تھے:
انور شاہ کشمیری حنفی:
انور شاہ کشمیری حنفی جن کے متعلق مولانا اشرف علی تھانوی حنفی کہتے ہیں:
«إن وجود مثله فى الملة الإسلامية آية على أن الإسلام دين حق وصدق .» [ترجمة صاحب العرف الشذي على جامع الترمذي، مكتبه رحمانيه لاهور]
وہ (انور شاہ کشمیری حنفی) لکھتے ہیں:
«واعلم أن البخاري مجتهد لا ريب فيه وما اشتهر أنه شافعي فلموافقته إياه فى السمائل المشهورة و إلا فموافقته للإمام الأعظم ليس بأقل مما وافق فيه الشافعي، وكونه من تلامذة الحميدي لا ينفع لأنه من تلامذة إسحاق بن راهويه أيضا فهو حنفي، فعده شافعيا باعتبار الطبقة ليس بأولى من عده حنفيا .» [فيض الباري 58/1]
عبارت مذکورہ کا خلاصہ یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ مجتہد تھے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے، اور یہ جو مشہور ہے کہ آپ شافعی ہیں تو وہ مسائل مشہورہ میں امام شافعی رحمہ اللہ سے موافقت کی وجہ سے ہے، اگر یہ بات کہی جائے کہ امام بخاری رحمہ اللہ امام حمیدی رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں جو کہ شافعی ہیں تو یہ بات بھی اس کے لیے دلیل اور فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ آپ اسحاق بن راہویہ کے بھی شاگرد ہیں جو کہ حنفی ہیں رہی بات امام شافعی سے موافقت والی تو آپ نے بہت سے مسائل میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے موافقت کی ہے۔