امام بخاری مجتہد تھے:
محمد عاشق الہی حنفی:
محمد عاشق الہی بلندی شہری حنفی، محمد زکریا حنفی کی سوانح عمری میں لکھتے ہیں:
”میرے نزدیک صحیح بات یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ پختہ طور پر مجتہد تھے، اگر امام صاحب کو مقلد مان لیا جائے تو یہ ہمارے جیسے مقلد نہیں کہلائیں گے کہ جو امام نے کہہ دیا بس اسی پر عمل کر لیا“۔ [سوانح عمري محمد زكريا ص 334]