امام بخاری مجتہد تھے:
انور شاہ کشمیری حنفی:
مولانا انور شاہ کشمیری حنفی جن کے متعلق انظر شاہ حنفی [نقش دوام حیات کشمیری ص 290] پر شیخ علی کا قول نقل کرتے ہیں:
«لو حلفت أنه أعلم بأبي حنيفة لما حنثت»
وہ (انور شاہ کشمیری حنفی) لکھتے ہیں:
«واعلم أن البخاري مجتهد لا ريب فيه» [مقدمه فيض الباري 1 / 58]
”یہ بات جان لینی چاہیے کہ امام بخاری رحمہ اللہ مجتہد ہیں اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔“
ایک اور مقام پر امام بخاری کو شافعی المذہب کہنے والوں کا رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
«لكن الحق أن البخاري مجتهد» [العرف الشذي 126/1]