سوانح حیات:
شاگرد:
امام بخاری رحمہ اللہ کو یہ مقام و مرتبہ حاصل ہے کہ امت مسلمہ کے بڑے بڑے اور مشہور ائمہ و فقہاء سمیت ایک بہت بڑی تعداد نے آپ رحمہ اللہ سے شرف تلمّذ حاصل کیا جن میں چند کے نام درج ذیل ہیں:
امام مسلم، امام ابو عيسى الترمذی، امام ابو حاتم،امام ابراهيم بن اسحاق الحربی، امام ابوبكر محمد بن اسحاق بن خزيمۃ، امام ابوبكر بن ابی الدنيا، امام ابوبكر احمد بن عمرو بن ابی عاصم، صالح بن محمد جزرة، محمد بن عبد الله الحضرمی مطين، ابراهيم بن معقل النسفی،عبدالله بن ناجيۃ، عمر بن محمد بن بجير، ابو قريش محمد بن جمعۃ، يحيى بن محمد بن صاعد،محمد بن يوسف الفربری رحم اللہ الجمیع جو کہ صحیح بخاری کے راوی ہیں۔
اسی طرح منصور بن محمد مزبزدة، ابو بكر بن ابی داؤد، الحسين، القاسم (جو کہ محاملی کے بیٹے ہیں)، عبد الله بن محمد بن الاشقر، محمد بن سليمان بن فارس، محمود بن عنبر النسفي وغیرھم رحم اللہ الجمیع۔