سوانح حیات:
امانت و دیانت:
حسن بن عرفہ کہتے ہیں کہ ابن مبارک رحمہ اللہ نے مجھے بیان کیا:
”سرزمین شام میں، میں نے ایک قلم ادھار لیا، پھر میں (اس ارادے سے) چلا کہ اسے واپس کر کے آؤں گا، جب میں ”مرو“ پہنچا تو دیکھا کہ وہ قلم تو میرے ہی پاس ہے۔ پھر شام کی طرف لوٹا، یہاں تک کہ قلم والے کو وہ قلم واپس کر کے آیا۔“ [ سير أعلام النبلاء: 8/ 395]