سوانح حیات امام حمیدی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
اعترافِ عُلماء:
امام حمیدی کے فضل و تقدم اور بلندی شان کا اعتراف بکثرت علماء نے کیا ہے،
جن میں نہ صرف ان کے تلامذہ اور ہم عصر اہل علم ؛ بلکہ ان کے بعض شیوخ کے اسمائے گرامی بھی شامل ہیں؛ چنانچہ ربیع بن سلیمان المرادی سے مروی ہے کہ امام شافعی اکثر فرمایا کرتے:
«مارأيت صاحب بلغم احفظ من الحميدي» میں نے حمیدی سے بڑا حافظ نہیں دیکھا۔
امام احمد فرماتے ہیں:
حمیدیؒ، شافعیؒ، اور ابن راہویہ میں ہر ایک امام تھا۔
ابن عدی کا بیان ہے کہ:
«كان من خيار الناس»
حاکم کہتےہیں:
«هولا هل الحجاز فى السنة كاحمد بن حنبل لاهل العراق» وہ حدیث میں اہلِ حجاز کے لیے وہی مقام رکھتے تھے،
جو عراق میں امام احمد کو حاصل تھا۔
امام بخاری شہادت دیتے ہیں کہ حمیدی حدیث میں امام تھے۔
یعقوب بن سفیان کا ارشادہے:
«حدثنا الحميدي ومالقيت انصح للاسلام واهله منه»
حمیدی نے ہم سے حدیث بیان کی اور ہم نے ان سے بڑھ کر کسی کو اسلام اورمسلمانوں کا خیر خواہ نہیں دیکھا۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.