سوانح حیات:
امام احمد رحمہ اللہ کے صاحبزادے عبداللہ بن احمد:
ان کی ولادت ماہ جمادی الثانیہ 213 ہجری میں ہوئی، جبکہ مقام پیدائش بغداد ہے، امام احمد رحمہ اللہ کے اہل و عیال کے تذکرے میں ان کی والدہ اور دیگر بہن بھائیوں کا تذکرہ آگیا ہے۔ عبداللہ ہی امام احمد رحمہ اللہ کے صحیح جانشین ثابت ہوئے اور انہوں نے ہی امام صاحب کی مسند کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اس میں بہت کچھ اضافے کیے، محدثین نے ان کی توثیق کی ہے، تاہم ایک وقت میں آ کر انہوں نے حمص کے عہدہ قضاء کو قبول کر لیا تھا، انہوں نے 77 سال کی عمر پائی اور 21 جمادی الثانیہ 290 ہجری بروز اتوار وفات پائی، نماز جنازہ ان کے بھتیجے زہیر بن صالح نے پڑھائی اور مسلمانوں کی ایک عظیم جمعیت نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔