سوانح حیات امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
اخلاق و صفات:
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ بےمثال حافظہ، ذہانت ذکاوت اور علم کے حامل تھے۔ اس کے علاوہ کلمہ حق کی خاطر اپنی جان لڑا دینا، قرآن و سنت پر عمل اور استقامت، خصوصاً بادشاہ وقت کے سامنے کلمہ حق کا اعلان اور پھر اس پر استقامت کے معاملہ میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ضرب المثل ہیں۔ مسئلہ خلق قرآن میں امام احمد کی ابتلاء و آزمائش اور قید وصعوبت کا دور اس پر گواہ ہے۔ ان کے ایک معاصر قتیبہ کا مقولہ کہ: جب تم کسی کو دیکھو کہ اس کو احمد بن حنبل سے محبت ہے تو سمجھ لو کہ وہ سنت کا متبع ہے۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.