سوانح حیات امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
تلامذہ و شاگردان رشید:
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے علم حدیث حاصل کرنے والوں میں بھی اپنے زمانے میں کے بڑے بڑے محدثین کے نام آتے ہیں، جن میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں مثلاً امام بخاری، امام مسلم، امام ابوداود، ابراہیم بن اسحاق حربی، عبداللہ بن احمد، صالح بن احمد، بشر بن موسی، بقی بن مخلد، رجاء بن مرجی، ابوزرعہ دمشقی، ابوحاتم رازی، محمد بن یوسف بیکندی وغیرہ۔
اور اس میں اہم بات یہ ہے کہ بعض ایسے حضرات کے اسماء گرامی بھی امام احمد رحمہ اللہ سے سماع حدیث کرنے والے شاگردوں کے زمرے میں آتے ہیں جو خود امام احمد رحمہ اللہ کے اساتذہ و شیوخ میں سے ہیں۔ مثلاً وکیع بن جراح، یحییٰ بن آدم، امام شافعی، قتیبہ بن سعید اور عبدالرحمن بن مہدی وغیرہ۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.