سوانح حیات:
شیوخ و اساتذہ:
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے جن ماہرین فن اور باکمال محدثین سے اکتساب فن کیا وہ اپنے زمانے کے آفتاب و ماہتاب تھے۔ ان میں سے چند ایک کے نام زیادہ نمایاں ہیں مثلاً اسحاق بن عیسی، اسماعیل بن علیہ، سفیان بن عیینہ، ابوداود طیالسی، عبدالرحمن بن مہدی، عبدالرزاق بن ہمام، فضل دبن دکین، قتیبہ بن سعید، وکیع بن جراح، یحییٰ بن آدم، یحییٰ بن سعید القطان وغیرہ۔