سوانح حیات:
امام مسلم رحمہ اللہ کے حالات زندگی:
الامام، الحافظ، الحجتہ ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم بن ورد بن کوشاذ القشیری، النیسابوری 202 یا 204 یا 206 ھ میں نیشا پور میں پیدا ہوئے اور وہیں علم کی کئی منزلیں طے کیں۔ ان کے والدین صاحب حثیت تھے۔ اس لیے امام مسلم کو زندگی میں رزق کے لیے زیادہ تگ و دو نہیں کرنی پڑی انہوں نے اپنی زندگی علم حدیث کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔