مولانا انور شاہ کشمیری حنفی جن کے متعلق انظر شاہ حنفی [نقش دوام حیات کشمیری ص 290] پر شیخ علی کا قول نقل کرتے ہیں: «لو حلفت أنه أعلم بأبي حنيفة لما حنثت» وہ (انور شاہ کشمیری حنفی) لکھتے ہیں: «واعلم أن البخاري مجتهد لا ريب فيه»[مقدمه فيض الباري 1 / 58] ”یہ بات جان لینی چاہیے کہ امام بخاری رحمہ اللہ مجتہد ہیں اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔“ ایک اور مقام پر امام بخاری کو شافعی المذہب کہنے والوں کا رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں: «لكن الحق أن البخاري مجتهد»[العرف الشذي 126/1]