سوانح حیات امام بخاری رحمہ اللہ
امام بخاری مجتہد تھے:​
علامہ ذہبی:
علامہ ذہبی جن کے متعلق محمد حسین نیلوی حنفی لکھتے ہیں:​
جب امام ذہبی اس کی تصحیح کر دیں تو قطعی صحیح بن جائے گی جس کا منکر کافر نہیں تو کم از کم فاسق ضرور ہو گا کیونکہ امام ذہبی رحمہ اللہ کا قول حجت ہے۔ [نداء حق 285]
علامہ ذہبی لکھتے ہیں:​
«وكان إماما حافظا حجة رأسا فى الفقه والحديث مجتهدا من أفراد العالم مع الدين والورع والتأله .»
آپ امام، حافظ، حجت چوٹی کے فقیہ و محدث اور مجتہد تھے، نیز دین داری تقوی و پرہیز گاری اور عبادت گزاری کے ساتھ ساتھ یگانہ روزگار تھے۔ [الكاشف للذهبي 3 / 18]


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.