سوانح حیات:
عقیدہ و کلام::
اسحاق بن راہویہ اتباعِ سنت اور طریقۂ سلف کی پیروی میں نہایت متشدد تھے، اس لیے کلام و عقائد کے غیر ضروری مسائل میں بحث و تدقیق اور غور و خوض ناپسند کرتے تھے، ان کے زمانہ میں خلق قرآن کا معرکۃ الآراء مسئلہ پیش آیا، وہ بھی قرآن کو الله تعالیٰ کا کلام اور غیر مخلوق سمجھتے تھے، احمد بن سعید رباعی کا شعر ہے:
«لم يجعل القرآن خلقا كما ...... قــد قـالـه زنـديـق نـاقــه»
”اسحاق بن راہویہ نے فاسق اور زندیق شخص کی طرح قرآن کو الله تعالیٰ کی مخلوق قرارنہیں دیا۔“ [تاريخ ابن عساكر: 212/2 - طبقات الشافعيه: 225/1]