سوانح حیات:
حفاظت و اشاعتِ حدیث::
ان کی ذات سے حدیثِ نبوی کی بڑی اشاعت اور سنتِ نبوی کا بڑا احیا ہوا، حافظ ابن حجر لکھتے ہیں کہ ”اسحاق بن راہویہ نے سنتوں کا دفاع اور مخالفینِ حدیث کا قلع قمع کیا۔“
وہب بن جریر کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ اسحاق، صدقہ اور یعمر کو ان کی اسلامی خدمات کا صلہ عطا فرمائے، ان لوگوں نے مشرق کی سرزمین میں حدیثوں کی اشاعت اور سنتِ نبوی کا احیا کیا۔