امام برتی سے استفادہ کرنے والے لوگوں میں بڑے بڑے نام آتے ہیں۔ جن علماء کرام نے آپ کی شاگردی اختیار کی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: ➊ احمد بن سلمان بن الحسن بن اسرائیل ابوبکر النجاد الفقیہ الحنبلی البغدادی (م 348ھ)۔ [السير: 502/15] ➋ احمد بن محمد بن عبداللہ بن زناد ابوسہل القطان البغدادی (م 350ھ)، یہ مسند کے روای ہیں۔ [أيضًا: 521/15] ➌ الحسین بن اسماعیل بن محمد بن اسماعیل ابوعبدالله البغدادی (م 330ھ)۔ [أيضًا: 288/15] ➍ العباس بن احمد بن محمد بن عیسیٰ ابوحبیب البرتی (م 308ھ) مصنف کے بیٹے ہیں۔ [تاریخ بغداد: 152/12] ➎ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بن المرزبان ابوالقاسم البغوی (م 317ھ)۔ [أيضًا: 440/14] ➏ محمد بن مخلد بن حفص العطار ابوعبداللہ الدوری البغدادی (م 331 ہجری)۔ [أيضًا: 286/15] ➐ یحییٰ بن محمد بن صاعد ابومحمد البغدادی (م 318ھ)۔ [أيضًا: 501/14] ➑ یعقوب بن اسحاق الاسفرائینی ابوعوانہ (م 316ھ)۔ [أيضًا: 417/14]