سوانح حیات حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
ابتدائی تعلیم، سفر اور اساتذہ کرام:
نو سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا اور الحاوی، مختصر ابن حاجب اور دیگر کتب حفظ کر لیں، بعد ازاں اپنے ایک وصِی کے ہمراہ مکہ مکرمہ کا سفر کیا اور وہاں اہل علم سے سماع کیا، پھر آپ کو طلب حدیث کا شوق ہوا تو آپ حجاز، شام اور مصر کے کبار شیوخ الحدیث سے علم حدیث حاصل کرنے میں مشغول ہو گئے، چنانچہ آپ نے دس سال تک علم حاصل کرنے کے لیے زین عراقی کے پاس قیام کیا اور بلقینی، ابن ملقن اور دیگر اہلِ علم سے فقہ حاصل کی۔ آپ کو اتنی کثیر تعداد میں جلیل القدر ائمہ و شیوخ الحدیث کے پاس بیٹھنے اور علم حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا جو کسی دوسرے کو میسر نہ ہو سکا۔ متقدم الذکر ائمہ و شیوخ نے آپ کو فتویٰ دینے اور تدریس کرنے کا اجازت نامہ عنایت کیا۔ آپ نے دونوں اصول، یعنی کتاب و سنت اور دیگر علوم عز بن جماعہ سے، لغت مجد فیروز آبادی سے، عربی زبان عماری سے، ادب و عروض بدر مشتکی سے اور کتابت ایک جماعت سے حاصل کی، اور فنون و علوم میں اس قدر محنت اور سعی کی کہ ان کی چوٹیوں کو چھونے لگے، نیز آپ نے قرأت سبعہ میں قرآن مجید کا کچھ حصہ تنوخی سے پڑھا۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.