سوانح حیات امام بخاری رحمہ اللہ
محدث اعظم و مجتہد معظم امام بخاری رحمہ اللہ اور مسالک مروجہ:​
صاحب ایضاح البخاری دیوبندی:
صاحب ایضاح البخاری دیوبندی: صاحب ایضاح البخاری دیوبندی لکھتے ہیں: لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی شافعی یا حنبلی سے تلمذ اور تحصیل علوم کی بنا پر کسی کو شافعی یا حنبلی کہنا مناسب نہیں بلکہ امام کے تراجم بخاری کے گہرے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ امام ایک مجتہد ہیں۔ انہوں نے جس طرح احناف سے اختلاف کیا ہے وہاں حضرات شوافع سے اختلاف کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ احناف کے ساتھ ان کا لب و لہجہ کرخت ہے۔ اور مشہور مسائل میں ان کی رائے حضرات شوافع کے موافق ہے ...... امام کے اجتہاد اور تراجم ابواب میں ان کی بالغ نظری کے پیش نظر ان کو کسی فقہ کا پابند نہیں کہا جا سکتا۔ [‏‏‏‏ايضاح البخاري جز اول ص 30]


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.