الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3642
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی خوش روئی اور مسکراہٹ کا بیان` عبداللہ بن حارث بن جزء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی صرف مسکراہٹ ہوتی تھی ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3642]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس لیے کہ قہقہہ معزز آدمی کے وقار کے خلاف ہے، اور آپﷺ سے بڑھ کر معزز کون ہو گا؟۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3642