الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1872
´ان غلوں اور پھلوں کا بیان جن سے شراب بنائی جاتی ہے۔` نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گیہوں، جو، کھجور، کشمش، اور شہد سے شراب بنائی جاتی ہے“۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1872]
اردو حاشہ: وضاحت: 1 ؎: یعنی اگران چیزوں میں نشہ پیداہوجائے تو وہ شراب ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1872