الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 695
´کس چیز سے روزہ کھولنا مستحب ہے؟`
سلمان بن عامر ضبی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو چاہیئے کہ کھجور سے افطار کرے کیونکہ اس میں برکت ہے اور جسے (کھجور) میسر نہ ہو تو وہ پانی سے افطار کرے کیونکہ یہ پاکیزہ چیز ہے ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 695]
اردو حاشہ:
1؎:
اگرچہ قولاً اس کی سند صحیح نہیں ہے،
مگر فعلاً یہ حدیث دیگر طرق سے ثابت ہے۔
2؎:
یہ حدیث اس بات پردلالت کرتی ہے کہ اگر افطار میں کھجور میسر ہو تو کھجور ہی سے افطار کرے کیونکہ یہ مقوی معدہ،
مقوی اعصاب اور جسم میں واقع ہونے والی کمزوریوں کا بہترین بدل ہے اور اگر کھجور میّسر نہ ہو سکے تو پھر پانی سے افطار بہتر ہے نبی اکرم ﷺ تازہ کھجورسے افطار کیا کرتے تھے اگر تازہ کھجور نہیں ملتی تو خشک کھجور سے افطار کرتے اور اگر وہ بھی نہ ملتی تو چند گھونٹ پانی سے افطار کرتے تھے۔
ان دونوں چیزوں کے علاوہ اجر و ثواب وغیرہ کی نیت سے کسی اور چیز مثلاً نمک وغیرہ سے افطار کرنا بدعت ہے،
جو ملاؤں نے ایجاد کی ہے۔
نوٹ:
(الرباب ام الرائح لین الحدیث ہیں،
اس حدیث کی تصحیح ترمذی کے علاوہ:
ابن خزیمہ اور ابن حبان نے بھی کی ہے،
البانی نے پہلے اس کی تصحیح کی تھی بعد میں اسے ضعیف الجامع الصغیر میں رکھ دیا (رقم: 369) دیکھئے:
تراجع الألبانی رقم: 132 و ارواء رقم: 922)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 695
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 658
´رشتہ داروں پر صدقہ کرنے کا بیان۔`
سلمان بن عامر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے، کیونکہ اس میں برکت ہے، اگر کھجور میسر نہ ہو تو پانی سے افطار کرے وہ نہایت پاکیزہ چیز ہے“، نیز فرمایا: ”مسکین پر صدقہ، صرف صدقہ ہے اور رشتے دار پر صدقہ میں دو بھلائیاں ہیں، یہ صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔“ [سنن ترمذي/كتاب الزكاة/حدیث: 658]
اردو حاشہ:
1؎:
جس میں رباب کے واسطے کا ذکر ہے۔
نوٹ:
نیز دیکھئے رقم: 695 پہلا فقرہ روزے سے متعلق (ضعیف) ہے،
سند میں رباب،
أم الرائح ”لین الحدیث“ ہیں،
اور صدقہ سے متعلق دوسرا فقرہ صحیح ہے،
تراجع الالبانی: 132،
والسراج المنیر: 1873، 1874)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 658