فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5548
´گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کے مشروب پر خمر (شراب) کا اطلاق۔`
جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انگور اور کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5548]
اردو حاشہ:
اس باب اور متعلقہ احادیث کا مقصد احناف کے موقف کی تردید ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 5548