فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2926
´دوران طواف بات چیت کے جواز کا بیان۔` عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ طواف کے دوران باتیں کم کرو کیونکہ تم نماز میں ہو۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2926]
اردو حاشہ: اس روایت میں صحابی کا نام ذکر کر دیا گیا ہے جبکہ اوپر والی روایت میں ابہام تھا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 2926