فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1756
´وتر سے فراغت کے بعد «سبحان الملک القدوس» پڑھنے کا بیان اور اس کی روایت میں سفیان سے روایت کرنے والے راویوں کے اختلاف کا ذکر۔`
سعید بن عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھتے تھے، پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1756]
1756۔ اردو حاشیہ: امام نسائی رحمہ اللہ نے سندوں کا اختلاف ظاہر کرنے کے لیے اس حدیث کو چھ دفعہ ذکر کیا جس کی تفصیل سندیں دیکھ کر ہی معلوم ہو سکتی ہے، مثلاً: آخری سند میں صحابی کا واسطہ نہیں جبکہ باقی سندوں میں صحابی کا واسطہ ہے، وغیرہ۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 1756