سنن ابن ماجه: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ تاثرات و تجاویز
Download
الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه
کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
Chapters on Dress
36. بَابُ : اتِّخَاذِ الْجُمَّةِ وَالذَّوَائِبِ
36. باب: کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان۔
Chapter: Wearing one’s hair down to the shoulders and wearing braids
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا سفيان بن عيينة , عن ابن ابي نجيح , عن مجاهد , قال: قالت ام هانئ ," دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم مكة وله اربع غدائر" , تعني ضفائر. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ , قَالَ: قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ ," دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ" , تَعْنِي ضَفَائِرَ. ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں (فتح کے روز) داخل ہوئے، تو آپ کے سر میں چار چوٹیاں تھیں ۱؎ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الترجل 12 (4191)، سنن الترمذی/اللباس 39 (1781)، (تحفة الأشراف: 18011)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/341، 425) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : ممکن ہے کہ گرد و غبار سے بچنے کے لئے آپ نے بالوں کو گوندھ کر چوٹیاں بنا لی ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سنن أبي داود (4191) ترمذي (1781) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 508
● جامع الترمذي 1781 فاختة بنت أبي طالب قدم رسول الله مكة وله أربع غدائر ● سنن أبي داود 4191 فاختة بنت أبي طالب قدم النبي إلى مكة وله أربع غدائر تعني عقائص ● سنن ابن ماجه 3631 فاختة بنت أبي طالب وله أربع غدائر
تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1781
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے مکہ میں داخل ہونے کا بیان۔` ام ہانی رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ اس حال میں آئے کہ آپ کی چار چوٹیاں تھیں ۱؎ ۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1781]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: ممکن ہے گرد و غبار سے بالوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ نے ایسا کیا ہو، کیوں کہ اس وقت آپ سفر میں تھے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1781