عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کبھی جوتے نکال کر اور کبھی جوتے پہن کر نماز پڑھتے تھے۔
It was narrated from ‘Amr bin Shu’aib, from his father, that his grandfather said:
“I saw the Messenger of Allah (ﷺ) performing prayer both barefoot, and while wearing sandals.”
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 653
´جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا بیان۔` عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ ننگے پاؤں نماز پڑھتے اور جوتے پہن کر بھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 653]
653۔ اردو حاشیہ: اس عمل کا تعلق ثواب کی کمی بیشی سے نہیں ہے، جیسے کہ مسواک وغیرہ میں ثابت ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 653