الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4876
´غیبت کا بیان۔` سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ آدمی ناحق کسی مسلمان کی بے عزتی کرے۔“[سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4876]
فوائد ومسائل: جس طرح معا ملاتِ تجارت میں سود حرام ہے، اسی طرح اپنے مسلمان بھائی کی بےعزتی اور بے ادبی کرنا بھی حرام ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4876