الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4201
´مونچھیں کتروانے کا بیان۔` جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم حج و عمرہ کے سوا ہمیشہ داڑھیوں کو لٹکتا رہنے دیتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: «استحداد» کے معنی زیر ناف مونڈنے کے ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4201]
فوائد ومسائل: یعنی حج اور عمرہ میں ہم کچھ کاٹ لیا کرتے تھے، اس کے علاوہ کسی اور موقع پر ہم ایسا نہیں کرتے تھے، لیکن یہ روایت ہی صحیح نہیں ہے۔ اس لیئے حج اور عمرہ کے مو قع پر بھی داڑھی کا کاٹنا جائز نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4201