الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4148
´بستر اور بچھونے کا بیان۔` ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ان کا بسترا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی جگہ کے سامنے رہتا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4148]
فوائد ومسائل: 1: جائز ہے کہ شوہر اور بیوی کا اپنا اپنا علیحدہ بسترہو۔
2: نمازی آگے اگر کوئی سویا ہواہو تو کو ئی حرج نہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4148