ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حمامات (غسل خانوں) میں داخل ہونے سے منع فرمایا، پھر آپ نے مردوں کو تہبند باندھ کر جانے کی رخصت دی۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأدب 43 (2802)، سنن ابن ماجہ/الأدب 38 (3749)، (تحفة الأشراف: 17798)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/132، 139، 179) (ضعیف)» (سند میں ابوعذرہ مجہول راوی ہیں)
Narrated Aishah, Ummul Muminin: The Messenger of Allah ﷺ forbade to enter the hot baths. He then permitted men to enter them in lower garments.
USC-MSA web (English) Reference: Book 32 , Number 3998
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (4474) أخرجه الترمذي (2802 وسنده حسن) وابن ماجه (3749 وسنده حسن) وقال الترمذي: ’’وإسناده ليس بذك القائم‘‘، و أبو عذرة: حسن الحديث، و السند قائم و الحمد للّٰه
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2802
´غسل خانہ میں جانے کا بیان۔` ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں اور عورتوں کو حمامات (عمومی غسل خانوں) میں جا کر نہانے سے منع فرمایا۔ پھر مردوں کو تہہ بند پہن کر نہانے کی اجازت دے دی۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2802]
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں ابوعذرہ مجہول تابعی ہیں، صحابی نہیں ہیں: غایة المرام رقم: 190)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2802