عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(بایع پر) غلام و لونڈی کے عیب کی جواب دہی کی مدت تین دن ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/التجارات 44 (2245)، (تحفة الأشراف: 9917)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/143، 150، 152)، سنن الدارمی/البیوع 18 (2594) (ضعیف)» (حسن بصری کا سماع عقبہ رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے)
Narrated Uqbah ibn Amir: The Prophet ﷺ said: The contractual obligation of a slave is three days.
USC-MSA web (English) Reference: Book 23 , Number 3499
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف ابن ماجه (2245) قال المنذري: ”ھذا منقطع فإن الحسن لم يصح له سماع من عقبة“ (انظر عون المعبود 304/3) وللحديث طريق آخر ضعيف عند ابن ماجه (2244) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 124
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2245
´غلام کو واپس لینے کی ذمے داری کی مدت کا بیان۔` عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار دن کے بعد بیچنے والا ذمہ دار نہیں۔“[سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2245]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے غلام خریدا، پھر اسے غلام میں کوئی عیب معلوم ہو گیا تو اگر تین دن کے اندر اسے عیب معلوم ہو گیا اور اس نے واپس کرنا چاہا تو یہ ہو سکتا ہے، تین دن کےبعد واپس نہیں کر سکتا، تاہم اس باب کی مذکورہ دونوں روایتیں ضعیف ہیں۔ اخلاقی طور پر ہر بیچنے والے کا اخلاقی فرض ہے کہ غلام یا جانور کا عیب نہ چھپائے بلکہ بیان کر دے۔ اور اگر خریدار عیب معلوم ہونے پر غلام یا جانور کو واپس کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ واپس لے لے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2245