الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2523
´شہید کی قبر پر دکھائی دینے والی روشنی کا بیان۔` ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب نجاشی کا انتقال ہو گیا تو ہم کہا کرتے تھے کہ ان کی قبر پر ہمیشہ روشنی دکھائی دیتی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2523]
فوائد ومسائل: اس روایت کو ہمارے فاضل محقق نے حسن قرار دیا ہے۔ لیکن شیخ البانی کے نزدیک ضعیف ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2523