الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2246
´لعان کا بیان۔` سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”بچے کی ولادت تک عورت کو اپنے پاس روکے رکھو۔“[سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2246]
فوائد ومسائل: معلوم ہوا کہ وہ عورت حاملہ تھی۔ گویا حاملہ کے ساتھ بھی لعان کیا جا سکتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2246