Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet ﷺ said: If any slave marries without the permission of his masters, he is a fornicator.
USC-MSA web (English) Reference: Book 11 , Number 2073
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (1111) ابن عقيل ضعيف وللحديث شواهد ضعيفة عند ابن ماجه (1959،1960) وغيره وروي البيهقي (127/7) وابن أبي شيبة (261/4 ح 16858 واللفظ له) بسند قوي عن ابن عمر قال: ”نكاح العبد بغير إذن سيده زنا ويعاقب الذي زوّجه“ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 79
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 843
´(نکاح کے متعلق احادیث)` سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس غلام نے اپنے مالکوں اور اپنے اہل کی اجازت کے بغیر نکاح کیا وہ زانی ہے۔“ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور اسی طرح ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 843»
تخریج: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في نكاح العبد بغير إذن مواليه، حديث:2078، والترمذي، النكاح، حديث:1111، وأحمد:3 /300، 301، 382، وابن حبان:ينظر عنده، والحاكم:2 /194، ابن عقيل ضعيف.»
تشریح: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ سنن ابو داود کی تحقیق کرتے ہوئے اسی مفہوم کی ایک حدیث بیان کی ہے جسے انھوں نے سنداً قوی قرار دیا ہے ‘ نیز شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس پر تفصیلاً بحث کرتے ہوئے اسے حسن قرار دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نذدیک بھی معناََصحیح اور قابل عمل ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید دیکھیے: (الإرواء: ۶ /۳۵۱- ۳۵۳)
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 843