الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2018
´حرم مکہ کی حرمت کا بیان۔` اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی واقعہ مروی ہے اس میں اتنا زائد ہے «لا يختلى خلاها»(اور اس کے پودے نہ کاٹے جائیں)۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2018]
فوائد ومسائل: حدود حرم کے درخت یا گھاس کا کاٹنا منع ہے۔ جانوروں کے چرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2018