جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جو دس وسق کھجور توڑے تو ایک خوشہ مسکینوں کے واسطے مسجد میں لٹکا دے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:3123)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/359، 360) (صحیح)»
Jabir bin Abdallah said The bProphet ﷺ commanded that he who plucks ten wasqs of dates from date palms should hang a bunch of dates in the mosque for the poor
USC-MSA web (English) Reference: Book 9 , Number 1658
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (3/359 ح 14866)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1662
´مال کے حقوق کا بیان۔` جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جو دس وسق کھجور توڑے تو ایک خوشہ مسکینوں کے واسطے مسجد میں لٹکا دے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1662]
1662. اردو حاشیہ: یہ امر ارشاد واستحباب تھا۔(وجوب کےلئے نہیں) عشر اس کے علاوہ ہوتا تھا۔جو کہ واجب ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 1662