اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے: ”ابتہال اس طرح ہے“ اور انہوں نے دونوں ہاتھ اتنے بلند کئے کہ ہتھیلیوں کی پشت اپنے چہرے کے قریب کر دی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:5356) (صحیح)»
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1490
´دعا کا بیان۔` اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے: ”ابتہال اس طرح ہے“ اور انہوں نے دونوں ہاتھ اتنے بلند کئے کہ ہتھیلیوں کی پشت اپنے چہرے کے قریب کر دی۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1490]
1490. اردو حاشیہ: جیسے کے دعائے استسقاء میں ثابت ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 1490