الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 692
´سواری کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا بیان۔` عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ کو قبلہ کی طرف کر کے اس کی آڑ میں نماز پڑھتے تھے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب السترة /حدیث: 692]
692۔ اردو حاشیہ: اونٹوں کے باڑے میں نماز ممنوع ہے، مگر مذکورہ صورت میں جب جانور ایک آدھ ہو، تو اس کو سترہ بنا کر اس کے قریب نماز پڑھناجائز ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 692