الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 406
´عصر کے وقت کا بیان۔` خیثمہ کہتے ہیں کہ سورج کے زندہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ تم اس کی تپش اور گرمی محسوس کرو۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 406]
406۔ اردو حاشیہ: ➊ یہ دلیل ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اول وقت میں عصر پڑھ لیا کرتے تھے جس کی تفصیل گزر چکی ہے کہ ایک مثل سایہ سے عصر کا وقت شرو ع ہو جاتا ہے۔ ➋ مدینہ کے جنوب مشرق کی جانب کی آبادیوں کی «عوالي»”بالائی علاقے“ اور شمال کی جانب کے علاقے کو «سافله»”نشیبی علاقہ“ کہتے تھے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 406