ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی؛"تم نیکی (کی حقیقی لذت) حاصل نہیں کرسکو گے حتیٰ کہ اپنی محبوب ترین چیز (اللہ کی راہ میں) صرف کردو۔" (تو) ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اپنے پروردیگار کو دیکھتا ہوں کہ وہ ہم سے مال کا مطالبہ کررہا ہے، لہذا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنی زمین بیرحاء اللہ تعالیٰ کے لئے وقف کردی۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اسے ا پنے رشتہ داروں کو دے دو۔"تو انھوں نے وہ حضرت حسان بن ثابت اور ابی بن کعب رضوان اللہ عنھم اجمعین کو دے دی۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت اتری کہ تم حق ادا نہیں کر سکو گے حتی کہ اپنی محبوب ترین چیز (اللہ کی راہ میں) صرف کر دو ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے میں سمجھتا ہوں اللہ تعالیٰ ہم سے ہمارا مال چاہتا ہے۔ اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو گواہ بنا کر اپنی بیرحاء زمین اللہ تعالیٰ کے لیے دیتا ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رشتہ داروں کو دے دو“ تو انھوں نے حضرت حسان بن ثابت اور ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دے دی۔