W)
(Prophet's Biography) 3. Decorationg the ring
(Issues of Clothing and Fashion) 4. Inviting non believers towards Islam
(Jihaad) Sharing Link:
https:
//www.mohaddis.com/View/Sahi-
Bukhari/T8/7162 تراجم الحديث المذكور المختلفة موجودہ حدیث کے دیگر تراجم × ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد
(دار السلام) ٣. شیخ الحدیث مولانا محمد داؤد راز
(مکتبہ قدوسیہ) 5. Dr. Muhammad Muhsin Khan
(Darussalam) ترجمۃ الباب:
(کہ فلاں شخص کا خط ہے) اور کون سی گواہی اس مقدمہ میں جائز ہے اور کون سی ناجائز اور حاکم جو اپنے نائبوں کو پروانے لکھے۔
اسی طرح ایک ملک کا قاضی دوسرے ملک کے قاضی کو، اس کا بیان اور بعض لوگوں نے کہا حاکم جو پروانے اپنے نائبوں کو لکھے ان پر عمل ہوسکتا ہے۔
مگر حدود شرعیہ میں نہیں ہوسکتا
(کیوں کہ ڈر ہے کہ پروانہ جعلی نہ ہو) پھر خود ہی کہتے ہیں کہ قتل خطا میں پروانے پر عمل ہوسکتا ہے کیوں کہ وہ اس کی رائے پر مثل مالی دعوؤں کے ہے حالانکہ قتل خطا مالی دعوؤں کی طرح نہیں ہے بلکہ ثبوت کے بعد اس کی سزا مالی ہوتی ہے تو قتل خطا اور عمد دونوں کا حکم ایک رہنا چاہئے۔
(دونوں میں پروانے کا اعتبار نہ ہونا چاہئے) اور حضرت عمر ؓ نے اپنے عاملوں کو حدود میں پروانے لکھے ہیں اور عمر بن عبدالعزیز نے دانت توڑنے کے مقدمہ میں پروانہ لکھا اور ابراہیم نخعی نے کہا ایک قاضی دوسرے قاضی کے خط پر عمل کرلے جب اس کی مہر اور خط کو پہچانتا ہو تو یہ جائز ہے اور شعبی مہری خط کو جو ایک قاضی کی طرف سے آئے جائز رکھتے تھے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی ایسا ہی منقول ہے اور معاویہ بن عبدالکریم ثقفی نے کہا میں عبدالملک بن یعلیٰ
(بصرہ کے قاضی) اور ایاس بن معاویہ
(بصریٰ کے قاضی) اور حسن بصری اور ثمامہ بن عبداللہ بن انس اور بلال بن ابی بردہ
(بصریٰ کے قاضی) اور عبداللہ بن بریدہ
(مرو کے قاضی) اور عامر بن عبیدہ
(کوفہ کے قاضی) اور عباد بن منصور
(بصریٰ کے قاضی) ان سب سے ملا ہوں۔
یہ سب ایک قاضی کا خط دوسرے قاضی کے نام بغیر گواہوں کے منظور کرتے۔
اگر فریق ثانی جس کو اس خط سے ضرر ہوتا ہے یوں کہے کہ یہ خط جعلی ہے تو اس کو حکم دیں گے کہ اچھا اس کا ثبوت دے اور قاضی کے خط پر سب سے پہلے ابن ابی لیلیٰ
(کوفہ کے قاضی) اور سوار بن عبداللہ
(بصریٰ کے قاضی) نے گواہی چاہی اور ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے کہا، ہم سے عبیداللہ بن محرز نے بیان کیا کہ میں نے موسیٰ بن انس بصری کے پاس اس مدعی پر گواہ پیش کئے کہ فلاں شخص پر میرا اتنا حق آتا ہے اور وہ کوفہ میں ہے پھر میں ان کا خط لے کر قاسم بن عبدالرحمن کوفہ کے قاضی کے پاس آیا۔
انہوں نے اس کو منظور کیا اور امام حسن بصری اور ابوقلابہ نے کہا وصیت نامہ پر اس وقت تک گواہی کرنا مکروہ ہے جب تک اس کا مضمون نہ سمجھ لے ایسا نہ ہو وہ ظلم اور خلاف شرع ہو۔
اور آنحضرت ﷺ نے خیبر کے یہودیوں کو خط بھیجا کہ یا تو اس شخص
(یعنی عبداللہ بن سہل) مقتول کی دیت دو جو تمہاری بستی میں مارا گیا ہے ورنہ جنگ کے لیے تیار ہوجاؤ۔
اور زہری نے کہا اگر عورت پردے کی آڑ میں ہو اور آواز وغیرہ سے تو اسے پہچانتا ہو تو اس پر گواہی دے سکتا ہے ورنہ نہیں۔
حدیث ترجمہ:
سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:
جب نبی ﷺ نے اہل روم کو خط لکھنا چاہا تو صحابہ کرام ؓ نے کہا:
اہل روم صرف سر بمہر خط قبول کرتے ہیں،چنانچہ نبی ﷺ نے چاندی کی ایک مہر بنوائی گویا میں اس کی چمک کو اب بھی دیکھ رہا ہوں۔
اس پر
”محمد رسول اللہ
“ کے الفاظ کنندہ تھے
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خط پر عمل ہو سکتا ہے جب وہ سر بمہر ہو تو اس کے قابل اعتبار ہونے میں کوئی شک نہیں لیکن تاریخی طور پر یہ بات ثابت نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہر شدہ خط پر کسی نے گواہی طلب کی ہو کہ یہ واقعی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا خط ہے جعلی طور پر کسی دوسرے نے نہیں لکھا۔
2۔
بہر حال اس حدیث سے مہر شدہ خط اور ایک قاضی کے دوسرے قاضی کو خط لکھنے کے جواز پر استدلال موجود ہے۔
پھر مالی معاملات اور قصاص و حدود کی تفریق کرنا بھی خود ساختہ ہے۔
کتاب و سنت میں اس کی تخصیص کے متعلق کوئی دلیل نہیں ہے۔
واللہ اعلم۔
ترجمۃ الباب:
بعض لوگوں نے کہا کہ حاکم جو اپنے کارندوں کو خط لکھتا ہے اور اس پر عمل ہوسکتا ہے مگر حدود میں نہیں ہوسکتا،پھر خود ہی کہا کہ قتل میں پروانے پر عمل ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ان کے گمان کے مطابق یہ مالی معماملہ ہے حالانکہ قتل خطا مالی معاملوں کی طرح نہیں بلکہ ثبوت قتل کے بعد مالی معاملہ بنتا ہے لہذا قتل خطا اور قتل عمدہ کا حکم ایک ہی رہنا چاہیے
سیدنا عمر ؓ نے اپنے عامل کو حدود کے متعلق پروانہ لکھا تھا۔
اسی طرح سیدناعمر بن عبدالعزیز نے دانت توڑنے کے مقدمے میں ایک پروانہ لکھا
(اور اسے اپنے عامل کی طرف روانہ کیاَ) ابراہیم نخعی نے کہا:
ایک قاضی کا دوسرے کو خط لکھنا
(اور اس کے مطابق عمل کرنا) جائز ہے بشرطیکہ دوسرا اس کی مہر اور خط کو پہچانتا ہوں۔
امام شعبی مہر شدہ خط جس میں ایک قاضی کا ٖفیصلہ ہو جائز قرار دیتے ہیں اور عبداللہ بن عمرؓ سے بھی ایسا ہی منقول ہے
معاویہ عبدالکریم ثقفی نے کہا:
میں بصرہ کے قاضی عبدالملک بن یعلیٰ،ایاس بن معاویہ،حسن بصری ثمامہ بن عبداللہ بن انس،بلال بن ابو بردہ عبداللہ بن بریدہ اسلمی،عامر بن عبید اور عباد بن مںصور سے ملا ہوں،یہ سب حضرات ایک قاضی کا خط دوسرے کے نام گواہوں کے بغیر قبول کرتے تھے اور اگر مدعیٰ علیہ جس کے خلاف خط شہادت قائم کی گئی ہے وہ کہے:
یہ جھوٹ تو اسے کہا جائے گا:
جاؤاس سے نکلنے کا کوئی راستہ تلاش کر لاؤ،یعنی اسے تحقیق کا موقع دیاجائے گا۔
سب سے پہلے جس نے قاضی کی تحریر پر دلیل طلب کی وہ ابن ابی لیلیٰ اور سوار بن عبداللہ تھے
ابو نعیم نے ہم سے کہا:
ہم سے عبیداللہ بن محرز نے بیان کیا کہ میں بصرہ کے قاضی موسیٰ بن انس سے خط لے کر آیا اور انکے پاس گواہ پیش کیے کہ میرا فلاں شخص کے پاس اتنا مال ہے،حالانکہ وہ کوفہ میں تھا، میں اس فیصلہ کی تحریر قاسم بن عبدالرحمن کے پاس لایا تو انہوں نے اسے نافذ کیا۔
امام حسن بصری اور ابو قلابہ نے وصیت نامے پر اس وقت تک گواہ بننا مکروہ خیال کیا جب تک اس کا مضمون نہ سمجھ لیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ ظلم اور خلاف شرع ہو
خود نبی ﷺ نے اہل خیبر کو خط بھیجا:
”اپنے ساتھی مقتول کی دیت دو بصورت دیگر جنگ کے لیے تیار ہوجاؤ۔
“ امام زہری نے کہا:
اگر عورت پردے کی آڑ میں ہو، پھر اگر تم اسے پہچانتے ہوتو گواہی دو بصورت دیگر گواہی نہ دو یعنی اس کو دیکھنا ضروری نہیںحدیث ترجمہ:
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے قتادہ سے سنا، ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم ﷺ نے اہل روم کو خط لکھنا چاہا تو صحابہ نے کہا کہ رومی صرف مہر لگا ہوا خط ہی قبول کرتے ہیں۔
آنحضرت ﷺ نے چاندی کی ایک مہر بنوائی۔
گویا میں اس کی چمک کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں اور اس پر کلمہ
”محمد رسول اللہ
“ نقش تھا۔
حدیث حاشیہ:
اسی حدیث سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے نکالا کہ خط پر عمل ہوسکتا ہے بالخصوص جب وہ مختوم ہو تو شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
حدیث ترجمہ:
Narrated Anas bin Malik
(RA) :
When the Prophet
(ﷺ) intended to write to the Byzantines, the people said, "They do not read a letter unless it is sealed
(stamped) ." Therefore the Prophet
(ﷺ) took a silver ring-
-
-
-
as if I am looking at its glitter now-
-
-
-
and its engraving was:
'Muhammad, Apostle of Allah
(ﷺ) '
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
اسی حدیث سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے نکالا کہ خط پر عمل ہوسکتا ہے بالخصوص جب وہ مختوم ہو تو شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
رقم الحديث المذكور في التراقيم المختلفة مختلف تراقیم کے مطابق موجودہ حدیث کا نمبر × ترقیم کوڈاسم الترقيمنام ترقیمرقم الحديث
(حدیث نمبر) ١.ترقيم موقع محدّث ویب سائٹ محدّث ترقیم7228٢. ترقيم فؤاد عبد الباقي
(المكتبة الشاملة) ترقیم فواد عبد الباقی
(مکتبہ شاملہ) 7162٣. ترقيم العالمية
(برنامج الكتب التسعة) انٹرنیشنل ترقیم
(کتب تسعہ پروگرام) 6629٤. ترقيم فتح الباري
(برنامج الكتب التسعة) ترقیم فتح الباری
(کتب تسعہ پروگرام) 7162٥. ترقيم د. البغا
(برنامج الكتب التسعة) ترقیم ڈاکٹر البغا
(کتب تسعہ پروگرام) 6743٦. ترقيم شركة حرف
(جامع خادم الحرمين للسنة النبوية) ترقیم حرف کمپنی
(خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ) 6899٧. ترقيم دار طوق النّجاة
(جامع خادم الحرمين للسنة النبوية) ترقیم دار طوق النجاۃ
(خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ) 7162٨. ترقيم فؤاد عبد الباقي
(دار السلام) ترقیم فواد عبد الباقی
(دار السلام) 7162١٠.ترقيم فؤاد عبد الباقي
(داود راز) ترقیم فواد عبد الباقی
(داؤد راز) 7162 الحكم على الحديث × اسم العالمالحكم ١. إجماع علماء المسلمينأحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة تمہید باب × امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس عنوان میں دو اختلافی مسئلے بیان کیے ہیں۔
سربمہر خط کے لیے شہادت:
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مہر لگاہوا خط گواہی کے بغیر ہی معتبر ہے۔
اس سلسلے میں انھوں نے امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کا معمول پیش کیا ہے کہ وہ قاضی کے مہرلگے ہوئے خط کو گواہی کے بغیر ہی نافذ کرتے تھے جبکہ دوسرے اہل علم کا کہنا ہے کہ آج کل لوگوں میں فساد و خیانت کا دور دورہ ہے اس لیے مالی معاملات اور حدود قصاص دونوں میں سر بمہرخط کے ساتھ شہادت کا ہونا بھی ضروری ہے۔
دوسرامسئلہ جو پہلے مسئلےکا تتمہ و تکملہ ہے کہ جس قاضی کو خط لکھا جائے وہ اس خط پر مطلقاً عمل کرے یا اس میں کوئی تخصیص ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا موقف ہے کہ قاضی خط پر مطلقاًعمل کرے خواہ اس کا تعلق مالی معاملات سے ہو یا حدود قصاص کے بارے میں ہو لیکن احناف و شوافع کے نزدیک جس قاضی کو خط لکھا جائے وہ صرف مالی معاملات میں لکھے گئے خط پر عمل کر سکتا ہے لیکن حدود قصاص اس حکم سے مستثنیٰ ہیں۔
پھر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے دوسرے مسئلے میں احناف و شوافع پر دو اعتراض کیے ہیں۔
(ا) اثبات تناقص:
ان حضرات کے اقوال میں تعارض کا اس طرح رد ہے کیونکہ پہلے تو کہتے ہیں کہ ایک قاضی کا دوسرے قاضی کو خط لکھنا حدود میں قبول نہیں پھر کہتے ہیں کہ اگر مقدمہ قتل خطا کا ہے تو اس میں دوسرے قاضی کے خط کا اعتبار کیا جائے گا کیونکہ قتل خطا ایک مالی مقدمہ ہے یعنی اس میں صرف مال اور دیت لازم ہوتی ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس علت کا اس طرح رد کرتے ہیں کہ قتل خطا مالی مقدمہ اس وقت بنتا ہے جب حاکم کو قتل کا ثبوت مل جائے بصورت دیگر دونوں کا معاملہ ایک جیسا ہے بلکہ بعض اوقات قتل عمدکا انجام بھی قتل خطا کی طرح مال پر ہوتا ہے یعنی مال پر صلح ہو جاتی ہے تو مذکورہ قیاس اور علت کی روسے دونوں میں برابری ہونی چاہیے تو پھر ان دونوں میں فرق کرنے کا کیا مطلب۔
(ب) تخصیص حدود:
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ان حضرات پر دوسرا اعتراض یہ کیا ہے کہ انھوں نے مہر لگے ہوئے خط کو غیر حدود سے کیوں خاص کیا ہے جبکہ آثار میں مطلق طور پر مہر والے خط کا اعتبار کیا گیا ہے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے عامل کو حدود کے متعلق لکھا تھا۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے علاوہ دیگر آثار بھی پیش کیے ہیں۔
آخر میں امام بخاری نے حدیث پیش کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل خیبر کو خط لکھا کہ اپنے صاحب کی دیت ادا کرویا پھر جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔
اس کی تفصیل حدیث 7192۔
میں بیان ہوئی ہے۔