الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4457
4457. حضرت عائشہ اور حضرت ابن عباس ؓ سے رویت ہے کہ نبی ﷺ کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر ؓ نے آپ کو بوسہ دیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4457]
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت ابو بکر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی پیشانی پر اپنا منہ رکھا اور بوسہ دیا، پھر روتے ہوئے کہا:
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ تو حیات و ممات میں پاکیزہ ہیں۔
2۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو چھوا تو لوگوں نے عرض کی:
اے رسول اللہ ﷺ کے ساتھی! کیا رسول اللہ ﷺ وفات پا چکے ہیں؟ حضرت ابو بکر ؓ نے فرمایا:
جی ہاں آپ وفات پا چکے ہیں۔
(مجمع الزوائد: 217/5۔
وفتح الباري: 184/8)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4457