صحيح البخاري: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام بخاری رحمہ اللہ تاثرات و تجاویز
Download
الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
39. بَابُ غَزْوَةُ خَيْبَرَ:
39. باب: غزوہ خیبر کا بیان۔
(39) Chapter. Ghazwa of Khaibar.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے حرمی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھے عمارہ نے خبر دی ‘ انہیں عکرمہ نے اور ان سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب خیبر فتح ہوا تو ہم نے کہا اب کھجوروں سے ہمارا جی بھر جائے گا۔
Report Error
Narrated `Aisha: When Khaibar was conquered, we said, "Now we will eat our fill of dates!"
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 547
تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4242
4242. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: خیبر فتح ہوا تو ہم نے کہا: اب ہم لوگ کھجوروں سے سیر ہوں گے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4242]
حدیث حاشیہ: کھجوروں کی پیداوار کے لیے خیبر مشہور تھا۔ اسی لیے حضرت عائشہ ؓ کو خوشی ہوئی کہ فتح خیبر کی وجہ سے مدینہ میں کھجوریں بکثرت آنے لگیں گی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4242